counter easy hit

پی ایس ایل تھری: پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل

لاہور: پی ایس ایل تھری کے لیے پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہو گیا۔

PSL three: Selection of players complete in platinum and diamond categoriesپی ایس ایل تھری کیلیے پلاٹینم کیٹگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہو گیا، فرنچائزز کی جانب سے باری باری ہر کیٹیگری کے کرکٹرز کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ ڈرافٹس میں 291 انٹرنیشنل پلیئرز سمیت 501 پلیئرز دستیاب ہیں۔ پلاٹینم کیٹگری میں اسلام آباد یونائیڈ نے جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی، کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن، لاہور قلندرز نے کرس لین، پشاور زلمی نے ڈیوائن براوو جبکہ جبکہ ملتان سلطان نے عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیشی پیسر مستتیض الرحمان کو منتخب کیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی کو چنا ہے، کراچی کنگز نے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز سٹار کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال جبکہ ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔