counter easy hit

پی ایس ایل:پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو 183رنز کا ہدف

PSL Peshawar

PSL Peshawar

شارجہ……پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 183رنز کا ہدف دے دیا۔پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 182رنز اسکور کیے۔پشاور زلمی کے محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 59رنز اسکور کیے۔ تمیم اقبال نے 37، کامران اکمل نے 30، ڈیوڈ ملن نے 12رنز بنائے، جبکہ ڈیرن سمے 18اور کپتان شاہد آفریدی 17رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کے روی بوپارا نے 2جبکہ محمد عامر اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔