counter easy hit

پی ایس ایل، انگلش کرکٹرز لاہورمیں فائنل کھیلنے کیلیے تیار

PSL, English players ready to play the final in Lahore

PSL, English players ready to play the final in Lahore

لندن: کئی انگلش کرکٹرز سیکیورٹی خدشات کو ذہن سے جھٹک کر لاہور میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلیے تیار ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل لیوک رائٹ ، ٹائمل ملز، ڈیوڈ ویلی اور کیون پیٹرسن نے دورئہ پاکستان کیلیے گرین سگنل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن بھی یواے ای میں ہوگا، آرگنائزرز نے فائنل9 مارچ کو لاہور میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کے حالات کو کھیل کیلیے سازگار قرار نہ دیتے ہو ئے کھلاڑیوں کو لاہور میں کھیلنے کی حامی بھرنے سے منع کیا، مگر زیادہ تران ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے فائنل کھیلنے پر رضا مند ہیں۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل لیوک رائٹ، ٹائمل ملز، ڈیوڈ ویلی اور کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے فائنل میں رسائی حاصل کی تو وہ لاہور جائیں گے، جیڈ ڈیرن بیچ متبادل کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، کسی کی انجری کی صورت میں ان کی ضرورت پڑی تو انھیں بھی پاکستان جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ایون مورگن،ایلکس ہیلز، سیم بلنگز، بین ڈکٹ سمیت چند کرکٹرز قومی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے،انگلش ٹیم 3ون ڈے میچز کیلیے ویسٹ انڈیز کا دورہ 22فروری سے شروع کریگی۔

یاد رہے کہ بھاری انشورنس اور حکومت کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی پرغیرملکی کرکٹرز لاہور میں فائنل کھیلنے پر رضامند ہوئے تھے، مگر انگلش کھلاڑیوں کو ابھی تک پیایس ایل کے معاہدوں کی دستاویزات موصول نہیں ہوئیں،ان پردستخط کیے جانے کے بعد ہیلاہور آمد کے بارے میں حتمی صورتحال سامنے آئے گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website