counter easy hit

پی ایس ایل میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور لاہور قلندرز کا آمنا سامنا

PSL encounter today

PSL encounter today

دبئی ……پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور لاہور قلندر کا آمنا سامنا ہوگا، کوئٹہ ٹاپ فور میں جگہ بناچکی جبکہ قلندرز کو آج کا میچ جیتنا ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ فائنل مراحل میں داخل ہوچکا ہے، لیکن پلے آف کھیلنے والی چار ٹیمیں کون سی ہونگی اس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں آج لیگ میںلاہور قلندر کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز سے ہوگا۔کوئٹہ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالفائی کرچکی ہے۔دوسری جانب قلندرز نے ایونٹ میں صرف دو میچز جیتے۔ لیکن ان دونوں میچز میں اس نے ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں کوئٹہ اور پشاور کو شکست دی ہے۔لاہور قلندر کو اگلے مرحلے میں جانے کے لئے آج کوئٹہ کو پچھاڑنا ہوگاورنہ ٹاپ فور میں آنا مزید مشکل ہوجائےگا۔