counter easy hit

پی ایس ایل کے سفیر وسیم اکرم پی سی بی پر برس پڑے

 لاہور: پی ایس ایل کے سفیر وسیم اکرم پی سی بی پر برس پڑے۔

PSL Ambassador Wasim Akram lashed out at PCB

PSL Ambassador Wasim Akram lashed out at PCB

وسیم اکرم نے کہا کہ بورڈ کے امور ایک صحافی چلا رہا ہے جس کو کرکٹ کا کچھ پتا نہیں، کوئی کام منصوبہ بندی سے نہیں ہوتا، سب اچانک فون آنے پر ہوتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ نئے کپتان سرفراز احمد کو مشورے دینے کو تیار ہوں لیکن کوئی طلب تو کرے؟ کتبہ لے کر بورڈ کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا کہ مجھ سے کوئی کام لو، نئے اچھے بیٹسمین سامنے نہ آنے کی وجہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا نظام ہے جب تک اس کی خامیاں دور نہیں کریں گے، حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے سفیر وسیم اکرم اس سے قبل ایونٹ میں سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کی بھرپور ستائش کرتے رہے ہیں لیکن گزشتہ روز انھوں نے پاکستان کرکٹ سسٹم پر تنقید کے نشتر چلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website