counter easy hit

پی ایس ای، 100 انڈیکس میں 991 پوائنٹس کی کمی

ایس ای سی پی کے شوکاز نوٹس اور ٹرمپ کی کارستانیوں کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گراوٹ کاشکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں مارکیٹ کیپٹلائز یشن 178 ارب روپے کم ہوگئی۔

PSE, declined by 991 points in 100 index

PSE, declined by 991 points in 100 index

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، لیکن جلد ہی اس رجحان میں تبدیلی نظر آئی، ایس ای سی پی نے بیس سے زائد بروکرز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے۔ نوٹسز کے اجراء کے بعد مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوئی اور انڈیکس میں ہزار پوائنٹس سے زیادہ کمی ہوئی جبکہ کاروبار کا اختتام 991 پوائنٹس کمی سے 48972 پر کیا۔ آج مجموعی طور پر 20 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ انسائٹ کیپیٹل کے معاشی تجزیہ نگار ذیشان افضل کے مطابق مارکیٹ کو کریکشن کی وجہ چاہیے تھی جو ایس ای سی پی کے شو کاز نوٹسز نے فراہم کردیا۔ اسکے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سےدنیا بھر کی مارکیٹوں میں منفی رجحان رہا جس کی جھلک پاکستانی مارکیٹ پر بھی نظر آئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website