counter easy hit

پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے خیر سگالی مقرر

Pryanka chopra set as the United nation special goodwill ambassador

Pryanka chopra set as the United nation special goodwill ambassador

نیویارک: بالی ووڈ میں شاندار کامیابی کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں بھی خوب داد حاصل کی اور اب بھی وہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم اب ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اداکارہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر بن گئی ہیں۔

یونیسیف کی 70 ویں سالگرہ گزشتہ روز نیو یارک میں  منائی گئی، تقریب میں  ڈیوڈ بیکھم، لانڈو بلوم، جیکی چین اور ملی بابی براؤنجیسے بین الاقوامی فلمی ستاروں کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی موجود تھیں۔ بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا اب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیرمقررکردی گئی ہیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بچوں کے حقوق کے پروموشن کے لیے گلوبل ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی تصویریں پوسٹ کیں اورکہا کہ یونیسیف کی گلوبل خیرسگالی کی سفیرکے طور پراس گروپ کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعث فخرہے۔اداکارہ  نے کہا کہ ہم خیال لوگوں سے ملنا ہمیشہ خوشی کا باعث بنتا ہے جو یہ سوچتے ہیں کہ سب کچھ ہونے کے باوجود ہم میں ابھی انسانیت باقی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website