counter easy hit

صوبہ خیبرپختونخوا سیلاب کی زد میں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک لاپتا

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا میں اس سال بھی سیلاب بے حساب آیا ہے۔ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کوئی پتا نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ چترال میں سیلاب کی تباہی کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے۔

بے حال لوگ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے منتظر ہیں مگر پرویز خٹک صاحب تاحال لاپتا ہیں۔ اپوزیشن والے ان کا اعلان گمشدگی دینے کو تیار بیٹھے ہیں تو دوسری جانب شہری بھی حیران وپریشان ہیں کہ آفت ہو یا دہشت گردی کا کوئی واقعہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک آخر کہاں غائب ہو جاتے ہیں؟۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی گمشدگی نئی بات نہیں ہے۔ پچھلے سال سیلاب میں بھی لوگ وزیراعلیٰ کو ڈھونڈتے رہے۔ دہشت گردی کے بڑے واقعات میں بھی ان کے لاپتا ہونے کا چرچا کیا جاتا رہا ہے۔

پشاور میں بارشوں کی وہ تباہی کسے بھولی ہوگی جب پرویز خٹک صاحب سب کچھ بھول بھال کر دھرنے میں دیوانہ وار رقص کرتے رہے۔ چترال کے بعد مزید کئی علاقے سیلاب کے خطرے میں ہیں ایسے میں منتظم اعلیٰ پرویز خٹک جہاں کہیں بھی ہیں اپنی خود ساختہ گمشدگی ختم کریں، خیبرپختونخوا کے شہریوں کی پکار سُنیں اور منظر عام پر آ جائیں۔