counter easy hit

احتجاج کیس، وسیم اختر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Protest case

Protest case

وسیم اختر پر شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے پر وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کرنے کا کیس ہے
کراچی (یس اُردو) کراچی کی مقامی عدالت نے پانی کی قلت پر وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کے کیس میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔
کراچی کی مقامی عدالت میں نامزد مئیر کراچی وسیم اختر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ وسیم اختر پر شہر میں پانی کی قلت کے مسئلے پر وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاج کرنے کا کیس ہے ۔عدالت نے وسیم اختر کی بیس ہزار روپے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔ وسیم اختر سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے 5 جون 2016 کو پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔ احتجاج کے دوران رہنماؤں کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی اور سی ایم ہاوس کے سامنے مٹکے پھوڑے تھے ۔مقدمہ میں ایم کیو کے رہنما فاروق ستار ، ممبر سندھ خوجہ اظہار الحق اور امین الحق سمیت 12 سے زائد رہنما مفرور ہیں ۔ مقدمہ تھانہ سول لائینز میں درج کیا گیا تھا ۔