counter easy hit

امریکا، ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری، 200 گرفتار

Protest against the United States, Trump, arrest 200

Protest against the United States, Trump, arrest 200

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ تیسرے روزبھی جاری ہے، امریکاکے کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور توڑپھوڑ کی، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدیدنعرے بازی کی گئی، اٹلانٹا میں ہزاروں افراد نے سڑکوںپر مارچ کیا، پولیس نے 200 مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔

فلوریڈا میں مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا، مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی فلوریڈا میں نہیں چلے گی۔ میامی، شکاگو، بوسٹن، نیواورلینز، نیویارک، فلاڈیلفیا، سان فرانسسکو اور واشنگٹن میں ہزاروں امریکی اجتماعات میں شریک ہوئے اور غیرملکی تارکین وطن، مسلمانوں اور خواتین کے بارے میں ڈونلڈٹرمپ کے متنازع بیانات کے خلاف شدیداحتجاج اورٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدوں سے یوٹرن لے لیا اورمظاہرین کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کرلیا۔ انھوں نے مظاہروں کو عوام کا حق قراردیتے ہوئے انھیں سراہا ہے۔ ڈونلڈٹرمپ نے اپنے عہدے کی تنخواہ بھی نہ لینے کااعلان کیاہے۔ اس سے پہلے امریکی صدرہربرٹ ہووراور جان ایف کینیڈی بھی تنخواہ وصول کرنے سے انکارکرچکے ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ نے اپنی کابینہ کے وزرا کے ناموں کے چناؤ کا کام ہفتے کوبھی جاری رکھا، اس حوالے سے وہ اپنے قریبی ساتھی مائیک پنس سے بھی مددلے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کی عبوری ٹیم کا کنٹرول گورنرنیوجرسی کرس کرسٹی کی جگہ مائیک پینس کوسونپا جارہا ہے، متوقع طورپر عبوری ٹیم میںنیویارک کے سابق میئرروڈی جولیانی کے ہمراہ ایک نائب سربراہ کے طور پر کرسٹی بھی خدمات انجام دیں گے۔

ٹرمپ کی کابینہ میں وزیرخارجہ کے منصب کیلیے 3 امیدوارسامنے آگئے، ان میں اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق مندوب جان بولٹن، امریکی ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکرنیوٹ گینگرچ اورسینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کروکرشامل ہیں۔ وہائٹ ہاؤس میں اقتدارکی منتقلی کی نگرانی کی ذمے داری بھی سونپ دی گئی، ٹرمپ کی نگراںٹیم میں ان کے3بچے اوردامادبھی شامل ہیں۔

جنوری میں ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے بعدان کی بیوی میلانیافرسٹ لیڈی بن جائیں گی تاہم بہت سے سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان کی بیٹی آئیونکا کئی سیاسی ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں۔ ان کے بھائی ڈونلڈ جونیئر کا کہنا ہے کہ آئیونکا میرے والد کی پسندیدہ بچی اور’ڈیڈیزلٹل گرل‘ ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹرمپ کوٹیلی فون کرکے کامیابی کی مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ امریکااور اقوام متحدہ کے درمیان گہرے روابط برقرار رہیں گے۔ لندن کے مسلمانوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسجدکے دورے کی دعوتدے دی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website