counter easy hit

آئین کی حرمت کا تقاضا ہے کہ عملدرآمد کے ساتھ اسکی حفاظت بھی کی جائے’

protect him with execution.

protect him with execution.

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئین کی حرمت تقاضا کرتی ہے کہ عملدرآمد کے ساتھ اس کی حفاظت بھی کی جائے۔ آئین کا مذاق اڑانے والے قوم کے غدار ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) یوم دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئین کو پھاڑنا قوم کی روح پھاڑنے کے مترادف ہے۔ ایک آمر نے نہ صرف آئین پاکستان توڑا بلکہ اسے پندرہ صفحات کی دستاویز قرار دے کر اس کا مذاق بھی اڑایا۔ آئین کا مذاق اڑانا قوم کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اور ایسا کرنے والا قوم کا غدار ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ یوم دستور عوام میں آئین کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا کیونکہ آئینِ پاکستان شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے اور ریاست و شہریوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہے۔ اسی آئین کی بدولت وفاق و اکائیاں آپس میں منسلک ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ متفقہ آئین شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم کارنامہ ہے۔ انھوں نے تمام طبقات کو آئین کے تحت متحد کیا جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے بعد بے نظیر بھٹو بھی آخری دم تک جمہوریت و آئین کی حکمرانی اور سربلندی کی داعی رہیں۔