yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

طوائف اور طوائف الملوکی

Web Editor June 19, 2018 1 min read
Prostitutes and Prostitutes
Share this:

مرزا عباداللہ بڑے سے پتیلے میں پانی کو مسلسل بہتا دیکھ کر کہہ رہا تھا۔

“پہلوان جی پانی کی قدر جاننا ہو تو ان سے جانیے جو بوند بوند کو ترستے ہیں۔ پانی اس طرح بہہ رہا ہے جیسے چاندی جھرنوں میں۔ اس نعمت مترقبہ اور نعمت جلیلہ کو تو اس طرح استعمال کرنا چاہئیے جیسے یہ نعمت آج ملے اور کل شاید نہ مل پائے۔”

مراز عباد اللہ کے اس بھاشن پر پہلوان کی آنکھیں کبھی سکڑتیں اور کبھی پھیلتیں۔ خالص لاہوری انداز، کہیں ٹ اور کہیں ٹ کے بغیر لہجہ۔ پہلوان کی پاٹ دار آواز کانوں کو چیرتی ہوئی نکل گئی۔

“او چھوتے۔ تیرا بیرہ تڑے، کتھےمڑ گیا ایں؟”

اچانک چھوٹا نمودار ہوا۔ ہاتھ میں میلی ٹاکی ایسی کہ سیاہ کپڑے کا گمان ہو، قمیض کے کفوں پر میل کی جمی ہوئی تہہ، ہاتھوں کے بڑھے ہوئے ناخنوں میں میل کا ذخیرہ، کھلا ہوا گریبان اور دودھیا چٹی سفید چمڑی والا چھوٹا قدری ناراضگی سے بولا،

“کی اے بھا جی؟ او کھتے مڑ جانا ایں۔ میڑا تے گلا ای خشک ہو گیا اے تینو ںواجاں مار مار کے۔ بھا جی دسو میں کی کرنا اے۔”

“او کڑنا کی اے۔ اے نلکا بند کڑ دے۔ ایہہ ویکھ اللہ میاں دے دو فڑشتے کھلوتے نیں۔ کہندے نیں پانی خڑے کی، کی ہوند اے۔”

پہلوان نے ہماری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔

پہلوان کا جثہ ایسا جیسے گوشت کا پہاڑ، بھاری بھرکم چہرہ، چہرے پر سجی دو یرقان ذدہ آنکھیں۔ پہلوان جب سانس لیتا تو ایک دنیا اندر کی طرف سمٹتی نظر آتی اور جب سانس باہر نکالتا تو ایک دنیا پھیلتی ہوئی دکھائی دیتی۔ ہاتھ میں لمبا سا کڑچھا حلوے میں پھیرتے ہوئے پہلوان نے مرزا عباد اللہ سے کہا، “ہوڑ بھا جی میں کڑنا اے۔ او وی دس دیو۔”

“جی پہلوان جو عرض کرنا تھا کر دیا۔”

مرزا عباداللہ نے ایک بار پھر سے اپنی پہلے سے منقطع گفتگو کا سراجوڑا۔

مجھ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، “پورا ملک ایک بے یقینی کی کفیت سے دوچار ہے۔ مار دھاڑ، قتل و غارت گری، ہر طرف ایک طوائف الملوکی پھیلی ہوئی ہے۔ ”

مراز عباداللہ کے منہ سے لفظ طوائف الملوکی نکلا تو پہلوان ایک دم آگے ہوا اور کہنے لگا”، بھا جی! ہنیں تسی پانی دیا گلاں کڑ دے سو۔ نعمت تے رحمت دیاں باتاں سن۔ کہندے سو پانی خڑے کی، کی ہوندا اے۔ نال ای تسی طویفیں دیا گلاں شروع کڑ دیتیاں نیں۔”

میں نے وضاحت چاہی تو، پہلوان قدرے ناراضگی سے بولا, “توں مینوں کی دسنا اے, طویف بھاویں شیخاں دی ہوے یا، ملکاں دی ۔ طویف، طویف ہوندی اے۔”

کچھ دیر سر دھننے کے بعد یہ راز کھلا کہ پہلوان نے لفظ طوائف الملوکی کا ترجمہ (ملکاں دی طویف) از خود کیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
District Sialkot circle NA 72: Anxiety of Gujjar and Awan community
Previous Post ضلع سیالکوٹ کے حلقے این اے 72: گجر اور اعوان برادری کی اکژیت
Next Post بالی ووڈ سلطان سلمان خان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر اٴْن کے والد مشہور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے بھی خاموشی توڑ دی
Famous script writer Saleem Khan and his father also broke silence on the threats of murder to Bollywood Sultan Salman Khan

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.