counter easy hit

حضور نبی اکرم پر درود و سلام بھیجنا خود اللہ پاک کی سنت ہے، علامہ محمد عدیل

Movement Minhaj ul Quran International Ireland Monthly Majlas Darood Salam

Movement Minhaj ul Quran International Ireland Monthly Majlas Darood Salam

آئرلینڈ (وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوٰتہ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد مرزا رضوان بیگ کی رہائش گاہ میں گیا گیا جس میں منہاج القرآن (آئرلینڈ) کے ایگزیکٹو عہدیداران رفقاء اراکین کے علاوہ ملک بھر سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کے آغاز میں تمام افراد نے حلقہ بنا کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد باقاعدہ محفل کا آغاز مرزا رضوان بیگ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والوں میں رضوان احمد، ذیشان شاہ، چوہدری عارف اور آئرلینڈ کے مشہور معروف ثناء خوان مصطفی اور دربار عالیہ چراغیہ شریف لاہور کے سجادہ نشین پیر سید حافظ جواد حیدر شاہ نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کیے۔ اس مجلس ختم الصلوٰتہ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تحریک انصاف (آئرلینڈ) کے صدر چوہدری عمران خورشید اور دربار عالیہ چراغیہ شریف لاہور کے سجادہ نشین حضرت پیر جواد حیدر شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماوسیم بٹ نے ابتدائی کلمات میں درود و سلام کے فضائل قرآن و سنت کی روشنی میں بنیان کیے۔ اور یہ بھی بتایا کہ امت مسلمہ کا حضور نبی صلی اللہ عالیہ وآلہ وسلم سے جو رشتہ غلامی اور محبت کا کمزور ہوتا جا رہا ہے اسے پھر سے مظبوط و مستحکم کرنے اور نسبت محمد صلی اللہ عالیہ وآلہ وسلم کو مذید پختہ کرنے کیلئے شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گوشہ درود قائم کیا۔
جبکہ اس مجلس کا مرکزی خطاب تحریک منہاج القرآن (آئرلینڈ) کے امیر حضرت علامہ محمد عدیل نے کیا انہوں نے فرمایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ عالیہ وآلہ وسلم کی محمت اور ادب عبادت کی قبولیت کا سبب ہیں، درود و سلام حضور کی ذات سے تعلق عشق قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ حضور نبی کریم صلی اللہ عالیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بیھجنا خود اللہ پاک کی سنت ہے اور یہ واحد عمل ہے جو اللہ کی بارگاہ میں قطعی القبول ہے۔

آخر میں تمام احباب نے حضور نبی کریم صلی اللہ عالیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور حافظ محمد آصف نے امت مسلمہ ، پاکستان کے حالات اور شیخ السلام کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ مرزا رضوان بیگ مرحوم اور والد مرحوم کیلئے دعا کی گئی اور محفل کے بعد شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔

اس محفل میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں پیر سید حافظ جواد حیدر شاہ، سید حماد حیدر شاہ، صدر پی ٹی آئی آئرلینڈ چوہدری عمران خورشید ، ڈاکٹر سلیم خان، مدثر علی، چوہدری عارف، علامہ محمد عدیل، رضوان احمد تور، سید ذیشان شاہ، سید سجاد شاہ، سرفراز احمد ، میاں شہزاد ، حافظ محمد آصف، حافظ غظنفر، فرقان اسلم اور دیگر احباب شامل تھے