counter easy hit

مولانا کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے خلاف پراپیگنڈا بے نقاب۔۔۔!!! مولانا فضل الرحمان اپنے فائدے کے لیے میجر جنرل آصف غفور کے نام سے کیسی خبریں پھیلا رہے ہیں؟ ناقابلِ یقین تفصیلات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روزنامہ 92 نیوز سے منسلک پی یو ایف جے کے صدر وسینئر صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے نئے الیکشن کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پر کا نام لگا کر خبر گروپ میں شئیر کر دی، مولاننا فضل ارلرحمان نے اپنا ذای گروپ بنا

رکھا ہے، اسی گروپ میں مولانا کی جانب سے ایک اخبار کی لیڈ شیئر کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق رانا عظیم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے نئے الیکشن کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پر کا نام لگا کر خبر گروپ میں شئیر کر دی،جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے جب آزادی مارچ کے حوالے سے مہم کا آغاز کیا تو مولانا فضل الرحمن نے ایک ذاتی واٹس ایپ گروپ بھی بنایا تھا،مولانا نے اُس گروپ میں اخبار کی ایک لیڈ کی تصویر شئیر کی۔اخبار کی اس لیڈ پر موجود تاریخ کو ختم کر دیا گیا۔اس لیڈ پر درج تھا کہ اگر جمہوری حکومت اپنا اعتماد کھو دے تو نئے الیکشن ہو سکتے ہیں۔یہ خبر دو سال قبل ایک اخبار نے شائع کی تھی۔اس لیڈ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا نام لکھا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے یہ خبر شئیر کرتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ یہ تازہ خبر ہےاور اس بنا پر لوگوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی گئی۔رانا عظیم نے مزیدکیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

مولانا کے واٹس ایپ گروپ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے حوالے سے جھوٹی خبر

مولانا کے واٹس ایپ گروپ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے حوالے سے جھوٹی خبرہم بند گلی میں پھنس گئے ہیں، مولانا کے کس اہم ساتھی نے یہ کہا؟رانا عظیم نے دھرنے کے حوالے سے اندر کی خبریں بریک کر دیں

Publiée par 92 News HD Plus sur Mardi 5 novembre 2019

دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو آئی ف کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں آزادی مارچ ختم کرنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء نظماء کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہائش پر ہو رہا ہے،اجلاس میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کی طرف سے مطالبات پر ڈیڈ لاک کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن حکومتی و اپوزیشن کمیٹیوں کے مذاکرات اور چوہدری برادران سے ہونے والی دو ملاقاتوں سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔اجلاس میں اسلام آباد میں تین روز تک بارش کی پیشنگوئی اوربارش اور سرد موسم کے باعث کارکنوں کی مشکلات اور انتظامات پر بھی غور ہوگا۔

propaganda, against, ISPR, by, Molana Fazal ur Rahman, got, captured

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website