counter easy hit

منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا ،شہباز شریف

, Shahbaz Sharif

, Shahbaz Sharif

لاہور……وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر امور کی منظوری دی گئی،اجلاس میں چھ ماہ کے بجٹ کی بھی مشروط منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کر کے انتہائی متحرک ادارہ بنانا ہوگا، ۔اجلاس میں خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 150 ارب روپے کا یہ منصوبہ دیہی آبادی کا طرز زندگی بدل دے گا۔