counter easy hit

پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ترقی ممکن ہے ، احسن اقبال

Progress is possible

Progress is possible

لاہور133وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ترقی اور پالیسیوں کےعدم تسلسل کے ہم سب ذمہ دار ہیں، سیاستدانوں، فوج عدلیہ اور سول سوسائٹی نے سبق سیکھ لیا ، آئین قانون کی بالادستی اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ترقی ممکن ہے ۔
لاہور میں رائیونڈ روڈ پر نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترقی کے عمل میں رکاوٹ کا ذمہ دار کسی ایک فرد یا ادارے کو قرار نہیں دیا جاسکتا، اس کے ذمہ دار مارشل لگانے والے جرنیل ،اس کے حق میں فیصلے دینے والے جج اوروہ میڈیا ہے جس نے جمہوریت کو نیچا دکھایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے طیاروں کی تعداد کو 38 کیا اور اب سروس کا معیار بہتر کرنا چاہتی ہے ،توانائی بحران پر 2018ء تک قابوپانے میں کامیاب ہوجائیں گے،دیا میر بھاشا ڈیم پر اسی سال کام شروع ہوجائے گا۔ایک سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی منظم نیٹ ورک نہیں ۔