counter easy hit

پروفیسر نے چند روز میں پنڈورا باکس کھولنے کا اشارہ دے دیا

Professor gave

Professor gave

سرفراز احمد کے ٹی 20 کپتان بننے پر ون ڈے قائد اظہر علی اور محمد حفیظ نے خوشی کا اظہار کیا۔ پروفیسر نے چند روز میں پنڈورا باکس کھولنے کا اشارہ بھی دے دیا۔
لاہور: (یس اُردو) اظہر علی اور محمد حفیظ نے سرفراز کے کپتان بننے کو خوش آئند قرار دیدیا۔ پروفیسر حفیظ اور ون ڈے کپتان اظہر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹی 20 کی قیادت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، مضبوط کمبی نیشن سے فتوحات ملیں گی۔محمد حفیظ نے بھی ساتھی کھلاڑی کو کپتانی کے اعزاز پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی زور دار چھکا بھی لگا دیا۔ پروفیسر کہتے ہیں کہ وہ جلد ایسے حقائق بتائیں گے کہ سب آؤٹ ہو جائیں گے۔ پی سی بی لیکس سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلے ہی ایک بھونچال آیا ہوا ہے اور اس پر طرہ یہ کہ اب آل راؤنڈر نے مزید چھکے لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔