counter easy hit

فلمسازی کا ارادہ نہیں اداکاری کرکے لطف اٹھانا چاہتی ہوں

Samina Peerzada

Samina Peerzada

کراچی (یس ڈیسک) اداکارہ و فلمساز ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ فی الحال فلم سازی کا کوئی ارادہ نہیں، اداکاری کرکے لطف اٹھانا چاہتی ہوں، بھارت و پاکستان کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کرنے کی خواہش تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ جدید سینما گھروں کے بعد ملکی فلموں کو بھی لوگ دیکھنے آنے لگے ہیں، یہ امر ملکی فلمسازوں کے لئے خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ فلم انتہا بناکر کئی نئے چہرے متعارف کرائے ، اب وقت بدل چکا ہے فلموں کا بجٹ بہت بڑھ گیا ہے ٹی وی فنکاروں نے بھی فلمسازی شروع کردی ہے۔ اچھا وقت اور فرصت کے لمحات میسر آجائیں تو سوچا جاسکتا ہے اس وقت اداکاری میری ترجیح ہے۔