counter easy hit

پریانکا چوپڑا نے ایوارڈ شو میں چار منٹ رقص کر کے سوا کروڑ روپے کما لئے

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایوارڈ شو میں چار منٹ کی پرفامنس کر کے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کمالیے۔

ممبئی کے فلم سٹی سٹوڈیو میں ’’سٹار گلڈ ایوارڈز ‘‘ کا میلہ سجا جس میں سب سے مہنگی پرفارمنس بالی ووڈ کی ببلی نے دی۔

پریانکا چوپڑا کو چار منٹ کی پرفارمنس کا معاوضہ ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے ادا کیا گیا ۔ پی سی نے اپنی فلم ’’غنڈے‘‘ کے گانے پر پرفارم کیا۔

بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اس شو کے بعد اداکارہ ایوارڈز شوز کی سب سے مہنگی ترین اداکارہ بن گئی ہیں۔