counter easy hit

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خود کشی کی کوشش

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سابق مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی۔
ممبئی: (یس اُردو) گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی کی موت کے بعد بالی ووڈ میں خود کشیوں کی بازگشت ایک مرتبہ پھر سنی جا رہی ہے۔ پریانکا چوپڑا کے سابق مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے سامنے مضبوط نظر آنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کم از کم 2 سے 3 مرتبہ خود کشی کی کوشش کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی اداکارہ پرتیوشا بنرجی کی خود کشی سے متعلق ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کے سابق مینیجر پرکاش جاجو نے بتایا کہ جب شوبز کے میدان میں قدم رکھنے والی لڑکیاں ممبئی میں آ کر اکیلی رہتی ہیں تو ان پر نظر رکھنے والا کوئی نہیں ہوتا، منشیات اور شراب کا استعمال روز کا معمول بن جاتا ہے۔