counter easy hit

پریانکا چوپڑا کی ہم شکل لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ہم شکل لڑکی نوپریت بنگا کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
ممبئی: (یس اُردو) پریانکا چوپڑا کی ہم شکل لڑکی نوپریت بنگا کی تصاویر نے اداکارہ کے مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی لڑکی نوپریت نے سوشل میڈیا پراپنی تصاویر شیئر کیں تو اداکارہ سے مماثلت کی ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔نو پریت بنگا نے پریانکا چوپڑا کے مختلف انداز میں اپنی تصاویرانسٹا گرام پر شیئر کیں تو اداکارہ کے مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور پریانکا سے بالکل مماثلت پر اپنی رائے دی۔نوپریت بنگا نے فلم باجی راؤ مستانی میں پریانکا کے کردارکاشی بائی کا روپ دھار کر بھی تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی۔ دوسری جانب نوپریت بنگا کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا سے کافی مماثلت رکھتی ہوں اور فلموں میں اداکارہ کی جگہ کام کر سکتی ہوں جب کہ امریکی ٹی وی سیریل کوانٹیکو میں بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔