لاہور: پنجاب کے نجی اسکولوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے 17 مئی سے گرمی کی چھٹیوں کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکولز مالکان گرمی کی چھٹیوں کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے ہیں اور پرائیویٹ اسکولز مالکان نے چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اعلان کردہ حکم کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ اسکول مالکان کا کہنا ہے کہ کئی اسکولز میں امتحانات جاری ہیں اس لئے اسکولز بند نہیں کئے جاسکتے۔








