counter easy hit

بریکنگ نیوز : شہزادی کیٹ میڈلٹن کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،کب اور کہاں، پاکستانیوں کو کیا دھماکہ خیز خوشخبری ملنے والی ہے؟ دل خوش کر دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ رواہ ماہ اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں شاہی خاندان کا جوڑا وزیر اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی پاکستان سے 15 اکتوبر کو ملاقات کریں گے، برطانوی شاہی جوڑا 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، جہاں وہ 15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گےاور اس کےایک دن بعد یعنی 17 اکتوبر کو وہ چترال کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا اپنے چار روزہ دورہ پاکستان کی تکمیل کے بعد 18 اکتوبر کو برطانیہ واپس جائیں گے۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان میں شاہی جوڑے کے استقبال کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچے گا۔ خیال رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دور کی دعوت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

PRINCES, MIDLITON, WILL, MEET, PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, ON, TOUR, TO, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website