counter easy hit

پرنس کا یلو گٹار ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں نیلام

Prince Yellow

Prince Yellow

رواں سال اپریل میں وفات پانے والے امریکی پاپ سٹار پرنس کے زیرِ استعمال رہنے والے پیلے رنگ کا الیکٹرک گٹار نیلامی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار پانچ سو امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔
واشنگٹن: (یس اُردو) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی بیورلے ہلز میں ہونے والی ثقافتی شو کے دوارن نیلام ہونے والا یہ گٹار امریکی فٹ بال ٹیم انڈیانا پولس کلوٹس کے مالک جم ارسے نے خریدا۔ ارسے میوزیک کے آلات خریدنے کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ اس سے قبل بوب ڈے لین، جان لینن اور جیری گارثیا کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیا کی نیلامی ہوئی تو انھیں ارسے نے خریدا تھا۔
واضع رہے کہ پیلے رنگ کا یہ گٹار 1980ء کی دہائی میں نٹ کوپی انٹرپرائزز نے بنایا تھا اور اسے 90 کی دہائی کے وسط تک استعمال کیا جاتا رہا۔ پاپ سٹار پرنس نشہ آور دوا کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں رواں برس اپریل میں وفات پا گئے تھے۔