counter easy hit

برطانوی شہزادے نے ننھی بچی کو سینڈل پہنا کر سیڈریلا کی یاد تازہ کردی

Prince has a memory

Prince has a memory

لندن ……برطانوی شہزادہ ہیری آج کل برطانیہ کے سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے پر ہیں، جہاں ہونیوالے ایک انوکھے واقعے نے سینڈریلا کی یاد تازہ کر دی۔
جی ہاں شہزادہ ہیری جیسے ہی داخلی راستے میں پہنچے تو انہیں راستے میں ایک ننھا سا سینڈل گِرا ہو ملا، جسے ہیری نے اُٹھا کر پوچھا کہ یہ کس کاہے تو اتنے میں ان کی نظر اسٹرولر میں بیٹھی بچی پر پڑی اورانہوں نے وہ سینڈل بچی کے پاؤں میں پہنا دیا۔اس طرح حقیقی شہزادے کے ساتھ ہونے والا یہ واقعے افسانوی کہانی سینڈریلا سے کسی صورت کم نہیں، جس میں ایک شہزادہ اسی انداز میں لڑکی کے پاؤں میں کھویا ہوا جادوئی سینڈل پہناتا ہے اور اسے اپنی شہزادی بنا لیتا ہے۔