counter easy hit

وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں پر 63 کروڑ سے زائد خرچ

prime minister's foreign trips

prime minister’s foreign trips

وزیر اعظم نواز شریف نے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں بیرونی ممالک کے کتنے دورے کیے۔ تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں۔ برطانیہ وزیر اعظم نواز شریف کا فیورٹ ملک رہا 16 دورے کر ڈالے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ڈھائی سال کا دور اقتدار میں وزیر اعظم کے 28 ملکوں کے 65 دورے ۔ 63 کروڑ 82 لاکھ روپے اخراجات آئے ۔ برطانیہ کے سب سے زیادہ 16 دورے کیے گئے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے تفصیلات ایوان میں پیش۔ وزرات خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے موجودہ دور اقتدار میں سعودی عرب اور امریکہ کے پانچ پانچ ، چین کے چار جبکہ ترکی کے تین دورے کیے گئے۔ ان دوروں کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت ، افغانستان ، متحدہ عرب امارات ، ترکمانستان ، تاجکستان ، قطر ، ایران ، روس ، جرمنی ، فرانس اور سری لنکا سمیت کئی دیگر اہم ممالک کے بھی دورے کیے۔ دوروں کے دوران مجموعی طور 631 افسران وزیر اعظم کے ہمراہ رہے۔