counter easy hit

وزیراعظم نے شکارپور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے شکار پور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نواز شریف نے شکار پور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔