counter easy hit

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے

ماسکو: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi arrived in Russia on a two-day visitوزیراعظم شاہد خاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کونسل کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے دورے پر روس کے شہر سوچی پہنچ گئے ہیں ۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 30 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں  پاکستان کےعلاوہ چین، بھارت، روس، قازقستان، کرغستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت جب کہ ایران، افغانستان، بیلا روس اور منگولیا بطور مبصر شریک ہوں گے۔ایس سی او اجلاس کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے سمیت تجارت کے فروغ جیسے معاملات شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنے دوسرے ہم منصبوں کے ہمراہ روس کے وزیراعظم کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیے میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد سربراہان حکومت کی کونسل کا ابتدائی اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم خطاب کریں گے۔ وہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف جنگ اورعلاقائی امن، واستحکام اورترقی میں گہری دلچسپی سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے اہداف کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر روشنی ڈالیں گے۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں پاکستان مکمل رکن کی حیثیت سے شرکت کررہاہے۔