counter easy hit

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا

مانچسٹر: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات تو چلتے رہتے ہیں تاہم بڑی سطح کے اختلافات کا تاثر غلط ہے۔

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi acknowledged the differences in the partyنواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن میں اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، تاہم اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس کا دبے الفاط میں اعتراف کر لیا۔ مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے اختلافات تو چلتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم پر اتفاق ہونے کے بعد کچھ پارٹیوں نے دوبارہ اعتراض اٹھایا۔ شاہد خاقان عباسی برطانیہ کے نجی دورے کے بعد وطن واپسی کے لیے مانچسٹر سے روانہ ہو گئے۔