counter easy hit

وزیر اعظم کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین کی حیثیت سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام تھا۔

ان کا مزہد کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں شاہی خاندان اور سعودی عوام کیساتھ ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے شاہ عبداللہ کی عیادت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔