counter easy hit

وائٹ آئل پائپ لائن موگس پراجیکٹ، وزیراعظم آج افتتاح کرینگے

PRIME, MINISTER, PAKISTN, SHAHID, KHAQAN, ABBASI, WILL, INAUGURATE, OIL, REFINERY

PRIME, MINISTER, PAKISTN, SHAHID, KHAQAN, ABBASI

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج 22 دسمبر کو پاک عرب پائپ لائن کمپنی ’پیپکو‘ کے وائٹ آئل پائپ لائن موگس کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے، گرائونڈ بریکنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد پورٹ قاسم اسٹیشن پر کیا گیا ہے۔پیپکو کا مقصد اس پراجیکٹ کے ذریعے اپنی موجودہ 26 انچ قطر کی 786 کلو میٹر طویل وائٹ آئل پائپ لائن (WOP) کو کئی مصنوعات کے استعمال کے قابل بنانا ہے۔یہ منصوبہ اسٹریٹیجک نوعیت کا ہے جس میں موگس اسٹوریج ٹینکوں اور نئے HSD کی تعمیر، گینٹریوں سے مصنوعات کی فراہمی اور ٹرانس مکس پراسسنگ فیسیلیٹی کے متعلقہ کام جیسے سول، میکینیکل، الیکٹریکل، آلات اور کنٹرول ورکس درکار ہوں گے۔ڈبلیو او پی موگس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد 2 لاکھ 55 ہزار ٹن فیول جمع کرنے کی گنجائش سسٹم میں شامل ہوگی اور اس منصوبے کے ملک اور انرجی شعبے کے لیے کئی اہم فوائد ہیں۔کراچی سے محمود کوٹ موگس کے لیے ٹرانسپورٹ کی لاگت کم ہوگی ،جو تقریباً 50 فیصد تک کی کمی ہے جبکہ اس سے کارکردگی میں اضافہ، محفوظ سپلائی، یقینی فراہمی اور لوجسٹکس سسٹم کی بہتری شامل ہے، اس سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا اور ملک کے روڈ انفرا اسٹرکچر کی حالت خراب نہیں ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website