counter easy hit

وزیراعظم آزاد کشمیر نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، پرویز رشید

Prime Minister of Azad Kashmir

Prime Minister of Azad Kashmir

اسلام آباد……وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے وفاقی وزرا کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ، تاہم ان کے سخت بیان کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔
پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مجھے ٹیلی فون پر بھی سخت الفاظ استعمال کیے، سچ سننے کے لیے حوصلہ چاہیے، ہم نے کوٹلی واقعے پر آزاد کشمیر حکومت کے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کو تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرویز رشید کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شورشرابہ کیا۔