counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں دو روز قیام کے بعد نواز شریف ایک روزہ دورے پر لندن بھی جائیں گے۔