counter easy hit

پاکستان کی سیاسی جماعتیں آزاد کشمیر کو سیاسی اکھاڑہ بنا کر تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

برنلے: وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا گلگت بلتستاں کو پاکستان کے علاقے قرار دینا انکی آئین پاکستان سے مکمل لاعلمی کا اظہار ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں آزاد کشمیر کو سیاسی اکھاڑہ بنا کر تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں۔ آزاد کشمیر میں کرپشن کی انتہائے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر عسفر حسن نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے آج گلگت میں تقریر کے دوران گلگت بلتستان کو پاکستان کے علاقے قرار دینا ان کی آئین پاکستان سے مکمل لاعلمی کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اور ماضی میں کئی بار سپریم کورٹ آف پاکستان ان علاقے جات کے بارے میں وضاحت کر چکی ہے اور آئین پاکستان بھی گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ نبی مانتا اس سورتحال میں وزیراعظم پاکستان کا بیان انکی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ لبریشن لیگ برطانیہ کی بھرپور خدمت کرتی ہے ۔ اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

آزاد کشمیر کے آئیندہ ہونے والے انتخابات میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی کھلم کھلا مداخلت اور دراندازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاسی بونے پاکستان کے بانی قائد محمد علی جناح کی پالیسی کے خلاف آزاد کشمیر کے سیاسی عمل میں مداخلت کرکے اپنی تاریخ سے نابلد ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کا یہ صلہ کہ پاکستان کے نادان سیاست دان کشمیری عوام کے دلوں میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں اور اگر ان جاہل سیاستدانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر آنے والے حالات کی ذمہ داری انہی پر عائد ہو گی۔
انہوں نے آزاد کشمیر میں جاری ریکارڈ توڑ کرپشن اور عوام کی بدحالی کو آزاد کشمیر میں موجود حکومت کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا آزاد کشمیر کے عوام کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کیلئے مشترکہ جدوجہد کیلئے تیار ہو جائیں۔