counter easy hit

وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت نیو کلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی کے حوالہ سے امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔ شرکا کو پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے حوالہ سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی کے حوالہ سے بھی شرکا کو بتایا جارہا ہے۔