counter easy hit

وزیراعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے، ایکسپو نمائش کا افتتاح کرینگے

Nawaz and Ishrat ul Abad

Nawaz and Ishrat ul Abad

کراچی (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ایکسپو سنٹر میں نمائش دیکھیں گے۔

وزیر اعظم بعد میں آنجہانی رانا بھگوان داس کی رہائشگاہ پر جاکر تعزیت کریں گے جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس پہنچیں گے اور وہاں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد گورنر سندھ کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات میں شہر قائد کی صورتحال اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔