counter easy hit

وزیراعظم نوازشریف اورآصف زرداری کےدرمیان ملاقات جاری

Nawaz Sharif And Asif Zardari

Nawaz Sharif And Asif Zardari

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی دعوت پر عشائیے میں شرکت کرنے کیلئے زرداری ہاؤس پہنچے ہیں۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت، مولانافضل الرحمان ،اسفندیارولی اور محمود خان اچکزئی کے علاوہ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور رؤف صدیقی بھی موجود ہیں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹر رضا ربانی، شیری رحمان، رحمان ملک، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور نویدقمر بھی اس ملاقات میں شریک ہیں، تاہم جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما موجود نہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف نے تمام سیاسی رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔