counter easy hit

وزیر اعظم بڑی غلطی کرگئے۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ چین بڑا سنجیدہ تھا ، ان کوچاہئے تھا کہ پارلیمنٹ میں آتے اور سیاسی رہنماﺅں کا اعتماد میں لیتے لیکن وہ چین جانے سے ایک روز پہلے بلاول کے بارے میں کیا بیان دیکر چلے گئے ؟ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ ایک صاحب نواز شریف کی خوشی کیلئے محترمہ بے نظیر کو ٹارگٹ کرتے تھے اور آج وہی صاحب عمران خان کی خوشی کیلئے بلاول کوٹارگٹ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چین جارہےتھے ، ان کوچین جانے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کچھ ایشوز سے توجہ ہٹائی جارہی ہے ، اس میں اکیلی حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے بڑے ایشوز ہیں جن میں مہنگائی ،غربت اور بیرورگاری ہیں ، ایسے میں وزیر اعظم کا دورہ چین بڑا سنجیدہ تھا ، ان کوچاہئے تھا کہ پارلیمنٹ میں آتے اور سیاسی رہنماﺅں کا اعتماد میں لیتے لیکن وہ چین جانے سے ایک روز پہلے بلاول کے بارے میں کیا بیان دیکر چلے گئے ؟انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو اس لئے معاف کیا جاسکتاہے کہ ان کا کام ہی یہ ہے لیکن وزیر اعظم اور بلاول تو پڑھے لکھے لوگ ہیں، دوسری جانبھ یہ بھی خبر ہے کہ صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بلاول بھٹو کوجو کہا گیاہے یہ نان ایشو ہے ، پوری دنیا میں سیاسی جماعتوں ایک دوسرے کو طنز و تنقید کا نشانہ بناتی ہیں، دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بلاول بھٹو کوجو کہا گیاہے یہ نان ایشو ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website