counter easy hit

وزیراعظم کے خلاف بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد کے شہری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اس لئے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے۔

عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست پر معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔