counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر اب کا سب سے بڑا ایکشن لے لیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت جاری کی ہے کہ سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے اس کے لیے اگر ڈیشل کمیشن کا قیام کرنا پڑے تو اس پر بھی غور کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کی بات سنی جائے اور اگر وہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مطمئن ہوتی ہے تو اس پر غور کیا جائے۔وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار کو کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت بھی جاری کی ہے، وہ ان سے ملاقات کرینگے۔وزیراعظم نے متاثرہ فیملی میں ایک کینسر زدہ مریض کے علاج کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔