counter easy hit

عمران خان نے ایک بار پھر فتح کے جھنڈے گاڑ دیے ۔۔۔۔ ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر کے لوگ کس بات پر کپتان کی تعریف کرتے نظر آئے ؟ دل خوش کردینے والی خبر

ڈیووس (ویب ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے حامی اکثر یہ بات کہتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان بنا پرچی کے دنیا کے کسی بھی فورم پر فی البدیہہ تقریر کرنے کا فن رکھتے ہیں

چھوٹے نواب سیف خان کی بیٹی سارہ خان کی ایسی ویڈیو جاری کر دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، سارے ریکارڈ پاش پاش

لیکن اب ان کے اسی فن کے غیر ملکی بھی مداح ہوگئے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریباً 29 منٹ طویل فی البدیہہ خطاب کیا۔ جب وہ اپنا خطاب مکمل کرکے سوال و جواب کے سیشن کیلئے آئے تو میزبان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور فی البدیہہ تقریر کو متاثر کن کہا۔ وزیر اعظم جب تقریر کرنے کے بعد بیٹھنے لگے تو میزبان نے کہا کہ ’ مسٹر پرائم منسٹر ، ملک کیلئے اپنے عزائم سے آگاہ کرنے کا شکریہ، آپ نے بغیر کسی پرچی کی مدد سے انتہائی فصیح و بلیغ انداز میں اپنا وژن پیش کیا جو انتہائی متاثر کن ہے۔‘

حریم شاہ مکمل طور پر بے نقاب : ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ ٹک ٹاک سٹار کا واپس پاکستان آنا ناممکن ہو گیا

 

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے آدھے گھنٹے سے زائد تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کسی پرچی کا سہارا نہیں لیا تھا۔ ان کی اس تقریر کو مسلم دنیا میں خوب سراہا گیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ورلڈ کنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر ڈیووس میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کیا اور سیشن میں سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

پیپلز پارٹی کو سندھ میں بدانتظامی کا طعنہ دینے والوں نے پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کو بھی تھر بنادیا ہے، قاری فاروق احمد گورسی

دورے کے دوسرے روز وزیراعظم نے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی و مشیر ایوانکا ٹرمپ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔ غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, STOLEN, THE, SHOW, OF, DAVIS, SWITEZERLAND

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website