counter easy hit

بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دبئی میں مزید 200 سے زائد پاکستانیوں کی اربوں روپے کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد اب یہ تعداد 895 سے بڑھ کر 1115 ہو گئی ہے۔ ایف آئی اے نے جن پاکستانیوں کا سراغ لگا یاہے وہ مضموعی طور پر 656 جائدادوں کے مالک ہیں۔ دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں روپے کی جائیدادوں پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس بھی کے رکھا ہے جو سماعت کیلئے مقرر بھی کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 20 پاکستنانیوں کو پیشی کے لئے نوٹس بھی دیا گیا ہے جن کی دبئی میں جائیدادوں کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی اس لسٹ میں سرفہرست نام محمد نبیل جوز کا ہے جس کی مجموعی طور پر دبئی میں 67 جائیدایں ہیں۔ دوسرے نمبر پر محمد ظفر آرائیں کا ہے جس کی جائیدادوں کی تعداد 57 ہے۔ 48 جائیدادوں کے ساتھ رضا سرفراز قریشی تیسرے نمبر ہیں، محمد حارث 25، سلیم مراد 24، فرحین سلیم 22، اعجاذ احمد خان محمد 19 ، محمد فیصل 12، طحہٰ مجید 10، زاہد مظفر 10 جائیدادوں کے مالک نکلے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کو وفاقی تحقیقاتی ایجسنی نے حلف نامہ کیلئے لکھا تھا لیکن ابھی ان میں سے کسی نے بھی حلف نامہ جمع نہیں کروایا۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے 100 پلان میں وعدہ کیا تھا کہ بیرون ملک میں پاکستانیوں کی غیر قانونی جائیدادوں کو پاکستان واپس لائیں گے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔