counter easy hit

وزیراعظم عمران خان ۔۔۔۔۔۔ سعد رفیق کے منہ سے ایسی بات نکل گئی کہ تحریک انصاف کو حکومت سازی میں درپیش ہلکی سی رکاوٹ بھی ختم ہو گئی

لاہور ; مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے خود انتخابی حلقے کھولنے کی بات کی لیکن اب بہانے بازی سے کام لے رہے ہیں۔ این اے 131میں ہائیکورٹ کے حکم پر دوبارہ گنتی ہو رہی ہے۔ عمران خان وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔

وہ اب تو جھوٹ بولنا بند کر دیں۔ سیشن کورٹ احاطے میں ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ریٹرننگ افسر کے پاس الیکشن کمشن کی جانب سے ووٹوں کے فیصلے تاخیر سے آنے پر گنتی تاخیر سے شروع ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی 3روز میں مکمل کرنے کا کہا گیا ہے لیکن اس میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ مکافات عمل کا آغاز ہو چکا ہے عمران خان لمبی لمبی چھوڑنا بند کر دیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں ہم نے کہا تھا کہ سعد رفیق کا حلقہ کھولا جائے لیکن انہوں نے 5سال پورے کر لئے حلقہ نہ کھولا۔ ہم نے تو ابھی الیکشن ہوا اور فوراً حلقہ کھول دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق ہمیں ابھی سے روڑے اٹکانے کی بات کر رہے ہیں خود انہوں نے 5برس تک روڑے اٹکائے۔ی جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اورایم ایم اے سمیت ہم خیال جماعتیں اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کررہی ہیں۔الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں ہم خیال جماعتوں کے رہنما شریک ہیں

جن میں راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، نہال ہاشمی، مشاہد حسین سید، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، نوید قمر، فرحت اللہ بابر، محمود اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری اور زاہد خان سمیت دیگر موجود ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی اس احتجاج میں شریک ہوں گے۔سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک ہیں جو جعلی الیکش نامنظور کے نعرے لگارہے ہیں۔سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ آج کے احتجاج میں کارکنان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی، احتجاج پر امن ہوگا جس میں الیکشن کے خلاف چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے الیکشن کو ناقابل قبول قراردیدیااس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق نے کہا کہ یہ الیکشن ناقابل قبول ہے، اگر الیکشن کے نتائج اسی طرح لائے گئے تو یہ قوم اور ملک کا نقصان ہوگا، اس سے پوری قوم متاثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، ہم اس کے خلاف یکجان ہیں اور ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، ہماری اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں، ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، جنہوں نے ووٹ کو عزت نہیں دی انہوں نے قوم کا نقصان کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے چیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں متحد ہوکر احتجاج کریں گے۔