counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے حتمی فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کو تھپکی دے دی۔ وزریراعظم عمران خان کہتے ہیں ثابت کریں گے کہ عثمان بزدار سے بہتر پنجاب میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں آیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے جانے کے بعدپنجاب میں 1100 ارب کا خسارہ تھا پنجاب حکومت کے 60 ارب روپے کے چیکس باؤنس ہو چکے تھے ، شریف برادران سرکاری ملازمین کے 102 ارب و پے کے پروویڈنٹ فنڈز کھا گئے۔ 2013 میں ن لیگ کی حکومت آئی تو سرکلر ڈیٹ 583 ارب تھا اورجب ہماری حکومت آئی تو سرکلر ڈیٹ 1300 ارب تھا۔ خیبرپختو نخواہ میں پرویز خٹک40 ارب سرپلس چھوڑ کر گئے تھے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ نظام پر حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں یہ بہترین نظام ہے نوجوان زیادہ سے زیادہ آگے آئیں ۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ عمران خان نے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کے اہلخانہ سے اظہار افسوس بھی کیا جبکہ فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،ڈیم کی تعمیر سے یومیہ 800 اورسالانہ 2 ہزار 862 میگاواٹ بجلی پیداہوگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے سوات پرمہمندڈیم کی تعمیرکاآج سے باقاعدہ آغاز ہوگا،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website