counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے خصوصی بیان جاری کردیا

Prime Minister Imran Khan has issued a special statement

اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجرکاری پاکستان کی ضرورت ہے،پاکستان نے جنگلات میں ساڑھے 6 فیصداضافہ کیا، منصوبے میں کامیاب ہوگئے توپاکستان کاموسم بدل جائےگا، وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کےلئے مثال بنے گا،خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے، خیبرپختونخوا میں اقدام کودنیا تسلیم کرتی ہے،ان کا کہناتھا کہ ٹمبر مافیا خیبرپختونخوامیں سب سے طاقتور تھا،ٹمبر مافیا سے مقابلے میں 10 اہلکارجاں بحق ہوئے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شجرکاری پاکستان کی ضرورت ہے،پاکستان نے جنگلات میں ساڑھے 6 فیصداضافہ کیا، منصوبے میں کامیاب ہوگئے توپاکستان کاموسم بدل جائے گا ، انہوں نے کہا کہ لاہورمیں آلودگی لوگوں کیلئے رسک ہے،1990 کی نسبت لاہورمیں درخت صرف 5 فیصد رہ گئے،وزیراعظم نے کہا کہ شجرکاری مہم میں پاک فوج مکمل شرکت کرےگی،آلودگی سے بچے بیماریوں کاشکارہورہے ہیں،ہم فیصلہ کرلیں توکوئی چیزمشکل نہیں،پاکستان کی نوجوان آبادی ہماری طاقت ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر منائے جانے والے پلانٹ فار پاکستان اور پلانٹ فار پنجاب مہم بارے ملتان ڈویژن کا شجرکاری پلان فائنل کر لیا گیا۔ملتان ڈوJیژن کے ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر آفس میں شجرکاری بارے پلان جمع کروادیا۔اس بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرین بیلٹس کو بحال کیا جائے، بڑے پودے لگا کر انکی حفاظت کا مناسب بندوبست کیا جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کہا کہ ایم ڈی اے کی جانب سے 2000 تیار درخت لگائے جائیں گے۔میونسپل کارپوریشن افسر اویس احمد نے بتایا کہ این او سی میں شجرکاری کی شق پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔کمرشل اداروں کی جانب سے 6000 تیار پودے لگانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد نے بتایا کہ ضلع لودھراں میں 80 ہزار پودوں کی شجرکاری کاٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website