counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا

Prime Minister Imran Khan has announced a great deal

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کا پیسہ احساس پروگرام میں ڈالنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے لئے200 ارب مختص کیے ہیں، لگتا ہے بے نامی جائیدادوں کا پیسہ احساس پروگرام میں ڈالنے سے رقم قومی بجٹ سے بھی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے احساس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مہینے ہم انصاف پروگرام کے لئے مختلف چیزیں سامنے لاتے رہیں گے۔اس پروگرام میں جن لوگوں نے بھی شراکت داری کی ان سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم پہلی بار پاکستان میں غربت کو کم کرنے کا پروگرام لا رہے ہیں، اس میں تمام وزارتوں کا کردار ہوگا۔ ہمارااس وقت 60 فیصد نوجوان 30 سال سے کم عمر ہیں، یہ ہماری بڑی فورس ہے، اگر ہم ان کو ہنرمند شہری بنا دیں، یہی لوگ ملک کا بوجھ اٹھا لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں 18سال کا تھا جب برطانیہ گیا، میں نے وہاں جاکر دیکھا کہ انسانیت کیا ہوتی ہے۔مجھے اس اسلامی ملک میں انسانیت نظر نہیں آئی جو اسلام کے نام پر بنا، میں نے برطانیہ میں انسانوں کی ہی نہیں جانوروں کی قدر دیکھی۔مجھے تب دین کا علم نہیں تھا۔ لیکن بعد میں اسلام کی تاریخ پڑھی، ہمیں یہاں قرآن پاک پڑھا دیتے ہیں لیکن آگے کا کچھ پتا نہیں ہوتا۔میں ریاست مدینہ کا مطالعہ کیا، میں نے کسی جمعے کے خطبے میں نہیں سنا کہ ریاست مدینہ کیا ہے؟ ریاست مدینہ میں ماڈرن ریاست تھی،ریاست مدینہ کے تمام چیزیں جدید دور کے مطابق تھیں، وہاں کمزور طبقات کا احساس تھا۔جانوروں اور انسانوں میں فرق یہ ہے کہ جانوروں کے معاشرے میں کوئی احساس نہیں ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ ہم پانچ وقت کی نماز میں یہ مانگتے ہیں کہ ہمیں ان لوگوں کے راستے پر لگا دے۔نبی پاکﷺ نے راستہ دکھایا کہ ریاست کی ذمہ داری انسانوں، کمزوروں اور عورتوں کو حقوق دینا، غلاموں کوبھی اوپراٹھا دیا، حضرت بلال (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے دو مہم چلائیں۔ریاست مدینہ نے 700سال تک دنیا کے مثال بن گئی۔لوگ ان کا کلچردیکھ کرمسلمان ہوگئے تھے۔احساس کے بغیر کوئی قوم تہذیب وتمدن کا گہوارہ نہیں بن سکتی۔ لوگوں کو ہمارے دین کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ کے مشن پر ہم چلیں گے، نیا پاکستان لوگوں کو غربت سے نکالے گا۔چین کی مثال ہے، چین کا مطالعہ کریں توچین نے ریاست مدینہ کے ماڈل کو اپنایا اور 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔آج چین کا جی ڈی پی 10بلین ڈالر ہے۔وزیراعظم عمران خا ن نے کہا کہ میں سنتا تھا کہ ایشیئن ٹائیگر بنادوں گا، موٹروے بنادوں گا،لاہور کو پیرس بنا دوں گا، یہ ترقی نہیں ہے۔لیکن یہاں لوگوں میں احساس نہیں،غریبوں کیلئے الگ اور امیروں کا الگ ہسپتال ہے۔ایڈز کا اب پتا چلا جب لاڑکانہ میں پھیلی۔یہاں جو اٹھتا ہے لندن علاج کروانے چلا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے شہریوں میں بہت احساس ہے۔میں نے ہسپتال بنائے اور یونیورسٹی بنائی۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت ایلیٹ ہے، اربوں کا علاج ہوتا ہے۔احساس پروگرام کیلئے 200 ارب مختص کیے ہیں۔اس پروگرام کو شفاف بنائیں گے۔ آج ہم 82 ہزار لوگوں کو سود کے بغیر قرضے دے رہے ہیں۔کمزور طبقات کو اوپر اٹھائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بے نامی پراپرٹی کی نشاندہی کرنے والے کو 10فیصد دیں گے۔بے نامی جائیداد کا پیسا ہم احساس پروگرام میں ڈال دیں گے، ابھی 200 ارب ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website