counter easy hit

عام انتخابات میں الیکشن ہارنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں پر قسمت کی دیوی مہربان، وزیر اعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت نے عام انتخابات میں شکست کھانے والے اپنے امیدواروں کو مر حلہ وار ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان تمام افراد کو سیاسی بنیادوں پر مختلف حکومتی اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ان کی پارٹی وابستگی اور ووٹ بینک کو برقرار رکھا جاسکے ، باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ا علٰی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن 2018 میں ہارنے والے وہ امیدوار جو پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کو ایڈجسٹ کیا جائیگا ، حکومت نے آتے ہی دیرینہ ساتھیوں کو ایڈوئزارلگا یا اس کے بعد خانیوال سے ہارنے والے احمد یار ہراج وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن کا چیئرمین لگایا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سول اداروں کو تباہ کردیا، ملک پر30ہزار ارب روپے کا قرض ہے، حکومت40ارب کے اشتہارات کیسے دے سکتی ہے؟ حکومت کو تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی لے کر آرہے ہیں، میڈیا مالکان کے مسائل حل کرنے کے لئے ون ونڈو سہولت لائیں گے، میڈیا نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے نئی اتھارٹی متعارف کرائیں گے، مجوزہ ریگولیٹری اتھارٹی ہرقسم کے میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، حساس نوعیت کے معاملات پر میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، ذرائع ابلاغ میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، آسیہ مسیح سے متعلق میڈیا میں بغیر تصدیق کے خبر دی گئی، غیر ملکی میڈیا اپنے مخصوص ایجنڈے کےتحت خبریں دیتا ہے۔