counter easy hit

وزیراعظم کا کردار پارلیمنٹ کو فعال طریقے سے چلانا ہے: خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آ کر بھی اسمبلیوں کو جعلی کہنا عمران خان کا دوہرہ معیار ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنا ممکن نہیں۔ ہمارے اتحاد میں تحریک انصاف کی مخالف جماعتیں ہیں جب تک اتحادی راضی نہیں ہونگے پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد میں شامل نہیں کرینگے۔

تحریک انصاف کی اپنی سیاست ہے لیکن سیاست میں سولو فلائٹ نہیں ہو سکتی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں تحریک انصاف کی ایوان آمد پر نعرے بازی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم کا کردار پارلیمنٹ کو فعال طریقے سے چلانا ہے۔