counter easy hit

تبدیلی وہ جو نظر بھی آئے۔۔۔ عمران خان شدید برہم، عثمان بُزدار کو بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا، وزیراعظم نے ڈینگی پھیلاؤ روکنے کیلئے پیشگی اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ نے ڈینگی پر جلدقابو پانے کی یقین دہانی کروائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کیملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال ، ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ اور پولیس اصلاحات ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس اصلاحات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔آئی جی پولیس ریفامرز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے 30ستمبر تک پولیس اصلاحات نہ کرنے اور ڈینگی مچھر کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات نہ اٹھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پولیس نے ایک ہفتے یعنی پیر تک کا وقت مانگ لیا۔وزیراعظم نے پولیس اصلاحات کیلئے ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈینگی پر قابوپانے کے متحرک رہیں اور عوام کو ہسپتالوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی پر جلدقابو پانے اور مریضوں کو ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔

دوسری جانب زیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل یکم اکتوبر کو ہوگااجلاس میں وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیاہے،کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی ،عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کریگی، ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کریگی ۔اجلاس میں ہلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کونسل آف ریسرچ واٹر ریسورسز کو وزارت آبی وسائل کے زیر انتظام کرنے پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں نیکٹا کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم ،ای کامرس پالیسی فریم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کا جائزہ لیا جائیگا۔وفاقی کابینہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 ء اور نادرا کے آڈٹ کی بھی منظوری دے گی۔اجلاس میں پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کیلئے دو معروف صنعتکاروں کے نام کی منظوری ،غیر قانونی تمباکو اشیا روکنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

PRIME MINISTER, BIGGEST, ORDER, TO, USMAN BUZDAR, CHIEF MINISTER, PUNJAB, FOR, DENGI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website