counter easy hit

نوازشریف کے بطور وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر ایک ارب روپے خرچ

 اسلام آباد: نواز شریف کے 2013 سے 2017 تک بحیثیت وزیراعظم غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سوال کا تحریری جواب دیا ، جس میں بتایا گیا کہ نوازشریف نے Prime Minister As Nawaz Sharif spent a billion rupees on foreign tours2013 سے 2017 تک بطور وزیر اعظم 64 غیر ملکی دورے کئے۔ ان دوروں پر ایک ارب ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے بحیثیت وزیر اعظم 2013 میں 10، 2014 میں 11 ، 2015 میں 23 اور2016 میں 9، 2017 میں بھی 9 غیر ملکی دورے کیے گئے۔ نواز شریف نے 2015 میں سب سے زیادہ دورے کئے، اس برس ان کے غیر ملکی دوروں کی تعداد 23 تھی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دور میں وزارت خارجہ کا قلمدان ان ہی کے پاس تھا تاہم سرتاج عزیز ان کے مشیر اور طارق فاطمی ان کے معاون خصوصی تھے۔ دونوں کا درجہ وزیر کے برابر تھا۔